لاہور( پ ر )روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ یونیک انٹر سکول نعتیہ مقابلوں کا انعقاد یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان او ر ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔تقریب کے مہمانان گرامی میں معروف سیرت سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ ،چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار سپیشل ایجوکیشن شہر بانو، سابق رکن اسمبلی اور وائس چیئرمین واسا میاں شہباز احمد، رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بٹ، معروف موٹیوشنل سپیکر قاسم علی شاہ اور تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے مرغوب ہمدانی شامل تھے۔