لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے نارووال ریلوے اسٹیشن پر 14 شاپس26لاکھ 68ہزار روپے میں نیلام کر دیں یہ شاپس 2018 سے خالی پڑی تھیں اور اس دوران بار بار نیلامیاں منعقد کی گئیں، لیکن معقول بڈز وصول نہیں ہو سکے۔ تاہم جامع پبلسٹی، بہتر مارکیٹنگ اور مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں اب یہ شاپس کامیابی سے نیلام کی گئیں۔ڈویژنل کمرشل آفیسر عدنان مروت کی سربراہی میں نیلامی کے عمل میں بہترین بڈز حاصل کیے گئے