لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) 27 ستمبر کو عالمی لائف سیورز ڈے کے موقع پر ملک بھر میں بنیادی زندگی کی معاونت (BLS) ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔ پیما کے ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لیے ملک بھر کی تقریباً 150 مساجد میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں یہ ٹریننگ دی جائے گی۔