• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں،مختلف یونین کونسلز کے عمائدین نے بھی اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بارے آگاہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی فلاح کے پراجیکٹس کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے، سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے وزیراعلی مریم نواز خطیر رقم کے پیکج کا اعلان کریں گی، پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں جبکہ روزگار کے بھی مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
لاہور سے مزید