لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر فاروق افضل نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔