• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ جاری

لاہور ( پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ جاری ہیں ، متاثرہ علاقوں کالا شادیاں خورد ، کھمب کلاں ، بھیرووال اور فتو والا میں میڈیکل کیمپ شروع کر دیے گئے ہیں ان میڈیکل کیمپوں کی نگرانی منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد صدیق ڈاکٹر غلام سرور، ڈاکٹر خلیل الرحمن ، ڈاکٹر طاہر خلیل گجرات سے شامل ہیں اپنے اپنے شعبہ جات کے ماہر ترین ڈاکٹرز کی یہ ٹیم اتوار کی شام تک پانچ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگا کر سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرے گی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ان تمام میڈیکل ٹیموں کو ادویات اور دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔
لاہور سے مزید