لاہور ( جنرل رپورٹر ) حقیقی کامیابی صرف کتابی علم حاصل کرنے میں نہیں بلکہ اس علم کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے میں مضمر ہے، علم اور ہنر کا توازن ہی نوجوانوں کو ایک پُراعتماد اور بامقصد مستقبل بنانے کے قابل بناتا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فاطمہ میموریل ہسپتال کےذیلی ادارے نور فاؤنڈیشن نے اپنے فلیگ شپ پروگرام نور شناخت اسپیکر سیریز کی چوتھی نشست، نور اسٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام کے تحت سعیدہ وحید کالج آف نرسنگ میں منعقد کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ ماہا رحمان نے کہا“کامیابی صرف اس بات میں نہیں کہ آپ کیا جانتے ہیں بلکہ اس میں ہے کہ آپ اپنے علم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔