لاہور (خصوصی رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی شہرِ لاہور کے ہر ہر گھر،گلی محلے کو ویسٹ فری کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بھی پرعزم ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پرایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں ویٹ سویپنگ اور پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنا رہی ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاکہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔