پشاور(جنگ نیوز) صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر غلام بلال جاوید نے کہا کہ پشاورمیں پولیس نے جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی اور پشاور کو ہر قسم کی ناپاک سرگرمیوں سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔ پشاورپولیس کے نوتعینات چیف کی جانب سے مشکوک عناصر کو معطل کیاگیا، مختلف تبادلوں کے فیصلے کیے گئےاور ایسی حکمتِ عملی اپنائی جس سے شہر میں امن و امان کے قیام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔غلام بلال جاوید نےجاری بیان میں امیدکااظہارکیاکہ ایسے دلیر، دبنگ اور عوام دوست افسران ہی پشاور کو جرائم سے مکمل طور پر پاک کرنے میں کامیاب ہوں گے۔