• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میڈیکل کالج میں سیرت نمائش کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میڈیکل کالج کی سوسائٹی فار لٹریچر اینڈ آرٹس نے سیرت نمائش عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی، جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو اجاگر کیا گیا۔نمائش میں طلبہ کے تخلیقی ماڈلز، تاریخی مناظر اور قرآنی خطاطی کو پیش کیا گیا، جن میں اسلام کی تاریخ کے اہم واقعات جیسے پہلی وحی، ہجرتِ مدینہ، صلح حدیبیہ اور غزواتِ بدر و اُحد کو نمایاں کیا گیا۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی ، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ڈین پی ایم سی، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان پرنسپل پی ایم سی اور عبداللطیف گنڈا پور نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید