پشاور(جنگ نیوز)انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنس ، زرعی یونیورسٹی پشاور کی پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر مہتاب عالم نے سپروائزر ڈاکٹر صبیح اللہ کے زیرنگرانی منجمنٹ سائنس (فنانس) میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔انہوں نے " Green Finance and Financial Stability: A Global Perspective" کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر مہتاب عالم نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹرجہان بخت نے نے سپروائزر اور سکالر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مہتاب عالم منجمنٹ سائنس میں پی ایچ ڈی کی پہلی سکالر ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔