پشاور(اے پی پی)چیف ٹریفک آفیسر پشاورہارون رشید خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے تشکیل کردہ ٹریفک پلان کاجائزہ ۔ انہوں نے ڈائیورژن پلان کو چیک کیا جبکہ ٹریفک نظام کا بھی جائزہ لیا، چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک افسران اوراہلکاروں کو شہرمیں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہرمیں کسی بھی جگہ رش نہ بننے کی ہدایات جاری کی۔