• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے پی وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، صنعتی مسائل پر تبادلہ خیال

پشاور(جنگ نیوز) صدر ایوب خان زکوڑی کی قیادت میں انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور سے سی ایم ہاؤس میں گزشتہ روز ملاقات کی۔آ ئی اے پی کے وفد میں گروپ لیڈر غضنفر بلور، سینئر نائب صدر حارس مفتی، نائب صدر فرہاد اسفندیار، سابق صدر ریاض ارشد، سابق صدر ملک نیاز احمد، ایگزیکٹو ممبر سجاد ظہیر، ایگزیکٹو ممبر جنید الطا ف، حسن زاہدین، عدنان ناصر، اصغر سلیم کین، میاں رحیم داد خان، فیصل صافی اور خورشید عالم شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹرعی آئی اے پی واسیع اللہ، سیکرٹری انڈسٹریز کے پی مسعود احمد اور سی ای او، کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی عادل صلاح الدین بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران کئی اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں 400 بیمار صنعتوں کی بحالی، پی ای ڈی او ایچ پی پیز (براہ راست سپلائی/وہیلنگ ماڈل) کے ذریعے سستی بجلی کی فراہمی، کے پی کو مینوفیکچرنگ کے لئے صنعتی مرکز کے طور پر قائم کرنا، حکومت اور صنعت کے روابط کو مضبوط کرنا اور صنعتی پالیسی 2025 کو (2016 اور 2020 کے فرق کے تجزیے کے ساتھ)نافذ کرنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ کچھ دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے گئے، جن میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحات، کے پی آر اے سیس ٹیکس، ای پی اے کے مسائل، حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس اسٹیشن کی منظوری، ون ونڈو سہولت اور مزدوروں کے لئے ریگی للمہ فلیٹس کی الاٹمنٹ شامل ہیں۔ادویہ سازی کی صنعت کے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ فارما، ہربل اور نیوٹراسیوٹیکل انڈسٹریز کو انڈسٹریل اسٹیٹ کے اندر ایک مکمل صنعتی پارک قرار دیا جائے جبکہ بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے لئے ایک مشترکہ لیبارٹری قائم کی جائے۔مزید کہا گیا کہ تاجکستان اور ازبکستان کو فارما مصنوعات کی برآمد میں پاکستان کی مدد کرنے اور وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان میں ان کے اندراج کو آسان بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
پشاور سے مزید