• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائم یوتھ پارلیمنٹ کا پہلاالیکشن ،ردا علی وزیراعلی منتخب

پشاور (لیڈی رپورٹر)پرائم یوتھ پارلیمنٹ کا پہلا الیکشن سال 2025-26 چائنہ ونڈو شامی روڈ پشاور میں منعقد ہوا جس مجموعی طور پر 77 ممبران نے ووٹ پول کئے الیکشن کمیٹی کے فرائض خان بہادر وزیر، عیسیٰ خان اورکزئی، جمیل خان اور آخر زمان وزیر نے انجام دیے الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق الیکشن میں قومی نوجوان پارٹی کی امیدوار ردا علی نے سب سے زیادہ ووٹ 38، عوامی نوجوان پارٹی کے امیدوار سبحان مہمند نے 25 جبکہ آزاد امیدوار سعید اورکزئی نے 14 ووٹ حاصل کئے اس موقع پر سبحان مہمند اور سعید اورکزئی نے الیکشن نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے ردا علی کو خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو یوتھ پارلیمنٹ کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک باد پیش کی۔
پشاور سے مزید