پشاور ( لیڈی رپورٹر )پشاور یونیورسٹی،شعبہ سوشل ورک کی ایم فل اسکالر ثانیہ نے کامیابی کے ساتھ اپنا تھیسزکا دفاع کر لیا ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل، سرکاری جامعات کا ایک مطالعہʼʼ۔یہ تحقیقی کام ڈاکٹر عمران اے ساجد کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، جبکہ بیرونی ممتحن کی ذمہ داریاں ڈاکٹر فرحت اللہ (شعبہ سماجی بہبود، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) نے سرانجام دی۔