پشاور (لیڈی رپورٹر) ال پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن ال محکمہ جات ضلع پشاور نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں نجکاری اور ڈیلی ویجز بھرتیوں کے خلاف پشاور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس میں احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں کلاس فور ملازمین نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند اور جنرل سیکرٹری اور صوبائی ترجمان قاسم جان سمیت دیگر عہدیداروں نے کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کلاس فور ملازمین کی ڈیلی ویجیز پر بھرتی، سکولوں اور کالجوں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں۔