• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صابر حسین جماعت اسلامی کے پی وسطی کے قائم مقام امیر ہوگئے

پشاور (جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع بیرونِ ملک دورے پر روانہ، صابر حسین اعوان نے قائم مقام امیر صوبہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔امیر صوبہ کی عدم موجودگی میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل بابر راہی قائم مقام جنرل سیکرٹری کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے، انہوں نے بھی حلف اٹھالیا۔امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع کے بیرونِ ملک دورے کے باعث سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان قائم مقام امیر صوبہ ہوں گے، جبکہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل احمد بابر راہی قائم مقام جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی ہوں گے۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں صابر حسین اعوان اور سہیل بابر راہی نے امیر صوبہ کے روبرو اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امراء حاجی محمد اسلم، مولانا ڈاکٹر ہدایت اللہ، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید