• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈ ارگنائزیشن ایکٹ 2025 کے تحت الیکشن کی مدت دو سال کر دی گئی

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کےسالانہ جنرل باڈی منعقد ہواآس موقع پر چیمبر کی گزشتہ سال کی کارکردگی اور سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2025 کے تحت الیکشن کی مدت ایک سے بڑھاکردو سال ہونے اور میمورینڈم و آرٹیکل میں ترامیم اور چیمبر کی ساخت کی بہتری کے لئے ڈسپلنگ کمیٹی کے قیام کی چیمبر ممبران سے منظوری لی گئی، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آصف خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر ضلعی انتظامیہ کو تاجروں کی تذلیل کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، آپریشن کی کامیابی کے لئے بازاروں کے عہدیداروں کی مشاورت سے مسائل حل کئے جائیں۔
پشاور سے مزید