راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ میں لومیرج کرنے والے افغان شہری نے نے بیوی کوقتل کرکے خودکشی کرلی ،ڈی ایس پی سٹی اظہر شاہ نے بتایاکہ بنگش کالونی گلی نمبر 17میں تین منزلہ مکان کی تیسری منزل پر رہائش پذیر امیر نامی افغانی نے چھری سے وار کرکے اپنی بیوی ثنا کو قتل کرنے کے بعد گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کرلی ،پولیس کو اسی عمارت میں رہائش پذیر فیملی نے بتایاکہ مقتولہ اور اس کاشوہر فارسی بان افغان نیشنل تھے ،مرد امیر ایران میں مقیم تھا جب کہ اس کی بیوی ثناء یہاں پاکستان میں رہ رہی تھی، سوشل میڈیا کے ذریعے دونوں کی دوستی ہوئی اور دوتین ماہ پہلے انہوں نے شادی کرلی ،لڑکی کاپہلے شوہر سے ایک بچہ بھی ہے ، شادی کے بعد دونوں میں لڑائی جھگڑا رہنے لگا اور ہفتہ کو شوہر نے اہلیہ کوقتل کرکے اپنی جان لے لی ،پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں۔