• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں بھارت کو تاریخی شکست ہوگی،پیپلز پارٹی رہنما

اسلام آباد (جنگ نیوز) مسیحی برادری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم شاندار کامیابی کے عزم کے ساتھ گراوٴنڈ میں اترے گی۔ بھارت کو تاریخی شکست دی جائے گی۔ عوام کو بڑی سکرین پر یہ میچ دکھایا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری،پیپلز پارٹی کےمرکزی مسیحی راہنما راشد چوہان، پاسٹر قیصر،پاسٹر آصف مسیح نے کہا کے مئی جنگ کی طرح کل کرکٹ میدان میں بھی جنگ ہوگئی پاکستانی کھلاڑی نئے عزم ولولہ کے ساتھ میدان میں آرہے ہیں مسیحی برادری بھی مسلم بھائیوں کی طرح پاکستان کی شاندار کامیابی کے لئے دعائیں کر رہی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید