اسلام آباد (جنگ رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے تھانہ شالیمار کی حدود سے 15سالہ لڑکی کے اغوا کے مقدمہ کی ملزمہ اسماء آصف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی، عدالتی فیصلے میں قراردیاگیاہے متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں واضح طور پر ملزمہ کو ملوث کیا ہے، جبکہ نکاح نامہ بھی ریکارڈ پر موجود نہیں، اس مرحلے پر ایسا کافی مواد موجود ہے جو درخواست گزار کو جرم سے جوڑتا ہے،فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ضمانت قبل از گرفتاری ایک غیر معمولی ریلیف ہے، جو صرف اسی صورت میں ہی دیا جا سکتا ہے جب مدعی کی بدنیتی یا جھوٹ واضح ہو تاہم موجودہ کیس میں ایسا کچھ ثابت نہیں ہوا، یسے مقدمات میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا ابتدائی طور پر جرم کے شواہد موجود ہیں یا نہیں؟اور اس کیس میں شواہد ملزمہ کے خلاف پائے گئے ہیں۔