• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چالان کرنے پر مشتعل شخص نے اپنے موٹر سائیکل کوآگ لگادی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک وارڈن کے چالان کرنے پرمشتعل شخص نے اپنے موٹر سائیکل کوآگ لگادی ، تھانہ ویسٹریج کو محمد عثمان ٹر یفک سٹاف نے بتایاکہ چیئرنگ کراس موجودتھا کہ ایک موٹرسائیکل جس پر تین افراد سوار تھے چوہڑ کی طرف سے آرہا تھا کو وائیلیشن پر روکا ، ڈرائیور کا نام گل نواز ولد نواز خان معلوم ہوا کو اسکے لائسنس پر چالان جاری کیا اور چالان جمع کرنے بارے بریف کیا چالان کرنے پر مذکورہ ڈرائیور طیش میں آگیا اور اپنے موٹرسائیکل سے بذریعہ پلاسٹک بوتل پیٹرول نکال کر اپنے موٹرسائیکل پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔یں نے سامنے پیٹرول پمپ سے آگ بجھانے والا آلہ لاکر آگ بجھائی اور ساری صورتحال بذریعہ وائرلیس انچارج سیکٹر کو بتلائی جوکہ موقع پر آ گئے ۔
اسلام آباد سے مزید