راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سکول میں طلباء آپس میں لڑ پڑے، کلاس فیلو کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا، تھانہ ویسٹریج کو امجد نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی محمد اسد بعمر 16سال جوکہ نویں جماعت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل علی آباد میں زیر تعلیم ہے 11بجے دن سکول سے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ اویس عرف گیسی ولد ارشد سکنہ علی آباد جوکہ اسی سکول میں طالب علم ہے نے اپنے ہاتھ میں چاقو اٹھایا ہواتھا جس سے اویس نے میرے بھائی محمد اسد کو مار کر زخمی کر کے اویس عرف گیسی ہمراہ تین چار نامعلوم لڑکوں کے موقع سے فرار ہو گیا۔