راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں6افراد کو زخمی کردیاگیا، تھانہ وارث خان کو رضوان ظفر نے بتایا کہ میں اور میرے بھائی عدنان ظفر اور ارسلان ظفرآریہ محلہ میں گھر پر موجود تھے کہ گلی میں ہمارے گھر کے باہر چند لڑکے آپس میں گالم گلوچ اور شور شرابہ کر رہے تھے میں اور میرے بھائی عدنان ظفر نے گھر کے باہر نکل کر دیکھا تو سلمان مسلح خنجر ، محسن مسلح چاقو ، شہرا مسلح چاقو ،گونا نامی لڑکا مسلح چاقو ، سہیل مسلح چاقو ، حارث مسلح چاقو اور دو نامعلوم گلی میں موجود تھے جن سے دریافت کیا کہ آپ لوگ گلی میں کیوں گالم گلوچ کر رہے ہو توشہرا نے ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیااور ہم تینوں بھائیوں کو خنجر اور چاقو سے وارکرکے زخمی کردیا، تھانہ ویسٹریج کو خالد عثمان نے بتایا کہ کسی کام کے سلسلے میں ایک ہفتہ قبل الہ آباد ویسٹریج گیا تھا شام کو جب واپس اپنے گھر کی طرف واپس آرہا تھا بیکری چوک کے قریب ناصر مقصود اور ظہیر اور ایک نامعلوم نے میرا راستہ روکا مجھے زبر دستی موٹرسائیکل سے اتار کر ظہیر نامی شخص نے زخمی کر دیا۔ تھانہ آراے بازار کو عبد الستار نےمیرے بھتیجے نے کہا کہ میں ان کے پیچھے نہیں آیا شانی اور اس کے بھائی نے چاقو سے وار کرکے میرے بھتیجے محسن کو شدید زخمی کردیا۔ تھانہ گنج منڈی کو گل فراز خان نے بتایا کہ میں اپنی دکان واقع ورکشاپی محلہ چودھری عرفان مالک دکان اور فیصل بیٹھے ہوئے تھے کہ شہباز عرف شابو نے پسٹل کے بٹ مار کرمجھے زخمی کر دیا۔