• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار کو گیس کے بل میں ریلیف مل گیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محمد شفیق کو گیس کے بل میں 33٫893 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا ۔شکایت گزار نے بتایا کہ (SSGCI) نے انہیں 49,550 روپے کا اضافی بل ناجائز اور من مانی طور پر بھیجا۔شکایت کنندہ نے اپنی شکایت کے ازالے کے لیے ادارے سے رابطہ کیا، لیکن اس کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔ لہٰذا شکایت گزار نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی ۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی ۔ سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔ لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد کی جائے ۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے بل کی درستگی کر دی ۔ جس سے درخواست گزار کو 33٫893 روپے کا ریلیف فراہم ہوا ۔ اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا ۔
کوئٹہ سے مزید