• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ :قیدیوں کے احتجاج اور تشدد کی خبریں بے بنیادہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مستونگ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سینٹرل جیل مستونگ میں قیدیوں کے احتجاج اور تشدد سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیںتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے حقیقت یہ ہے کہ 302 کے مقدمات میں ملوث چار قیدیوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں دیگر قیدیوں سے علیٰحدہ رکھا جائےجب ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی اور دیگر قیدیوں کو بھی اکسانے کی کوشش کی صورتحال کو بگڑنے سے بچانے کے لیے انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان قیدیوں کو علیٰحدہ سیلز میں منتقل کر دیااہلکار حیات اللہ کے خلاف خبریں بھی حقیقت کے منافی ہیںحیات اللہ ایک ایماندار، فرض شناس اور محنتی اہلکار ہے جیل کے نظم و نسق کو مکمل ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ چلایا جا رہا ہےجھوٹے پروپیگنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید