• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان کا آئندہ ماہ یوتھ سمٹ کے انعقاد کا اعلان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ یوتھ سمٹ کا بنیادی تھیم "یوتھ لیڈرشپ، ویمن ایمپاورمنٹ، انٹر پر ینیور شپ اور کلائمیٹ ایکشن" پر مرکوز ہوگا حکومت بلوچستان، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام صوبے کی تاریخ کا ایک اہم اور منفرد یوتھ سمٹ 13 تا 15 اکتوبر کو بیوٹمز (BUTEMS) کوئٹہ میں منعقد ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں قومی و عالمی سطح پر متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یوتھ سمٹ میں نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے نوجوان شریک ہوں گے اور یہ اجتماع ایک ایسے پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرے گا، جہاں نوجوانوں کو آپس میں انٹرایکشن کے ساتھ ساتھ قومی و عالمی سطح پر اظہارِ خیال کے مواقع بھی ملیں گے انہوں نے کہا کہ سمٹ کے ذریعے دنیا کو بلوچستان کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔
کوئٹہ سے مزید