• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں اور بچے کی صحت کیلئے پیدائش میں 2سال کا وقفہ لازمی ہے،ظفر علی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی بہترین صحت کیلئے پیدائش میں 2سال کا وقفہ لازمی ہونا چاہیئے محکمہ پاپولیشن بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بلوچستان کے تمام اضلاع میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئراور یواین ایف پی اے کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں تقریب سے ڈائریکٹر پی ایم سی ڈی عبدالستار شاہوانی، ایف پی اے پی کے ریجنل ڈائریکٹرمشتاق مینگل،آر ٹی آئی کی سینئر کورآڈینیٹر ڈاکٹر ہماسحر، ڈاکٹر ثمینہ ،مفتی احسان اللہ ،ڈائریکٹر ایڈمن پاپولیشن جمعہ خان کاکڑ ،پی پی ایچ آئی کے پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر ہارون کاسی ،حبیبہ جمعہ نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ بچے کی صحت کا تعلق براہ راست ماں کی صحت سے ہے ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے اگربچے کو دودھ پلانے کے دورانیہ میں ماں دوبارہ حاملہ ہوتی ہے تو ماں جو غذالیتی ہے وہ تقسیم ہوجاتی ہے جس سے ماں اوربچے کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید