• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی فراہمی معطل رہنےکی اطلاع

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ٹیسٹنگ اور مرمتی کا م کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 28ستمبرکوسریاب گرڈ اسٹیشن کے 11kvکرانی، سریاب ون،ہزارہ ٹاون ، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی،کرانی ایکسپریس، کالونی، منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10 بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔اسی طرح 29ستمبر کو بسیمہ گرڈاسٹیشن سے دن 11بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کھمبوں کی تنصیب کیلئے 28ستمبرکوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے صبح ساڑھے10 سے دوپہر ڈھائی بجے تک نیزاُسی روز مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی اور لیاقت بازار ایکسپریس فیڈرزجبکہ سریاب گرڈکے اولڈ لیاقت بازار، اولڈاور نیو جان محمدفیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بندہوگی۔
کوئٹہ سے مزید