کوئٹہ (پ ر)الخدمت ہسپتال بروری روڈ پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے تعاون سے قائم کردہ جدید ”سلیم شہید تھیلیسیمیا سینٹر“ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ مرکز خون کی کمی اور تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کو مفت اور فوری خون کی فراہمی یقینی بنائے گا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے ایک نمائندہ وفد نے ڈاکٹر سید راحت حسین کی قیادت میں الخدمت ہسپتال کا دورہ کیا۔ وفد کو نئے قائم شدہ تھیلیسیمیا سینٹر اور بلڈ بینک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔