کوئٹہ(این این آئی) بی اے پی کے مرکزی کونسل سیشن میں سابق صوبائی وزیر اور بی اے پی کے نومنتخب صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی شریک نہیں ہوئے ۔ان کی عدم شرکت سے متعلق صادق سنجرانی نے اسٹیج پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد صالح بھوتانی نے طبیعت کی ناسازی کی بناء پر عدم شرکت سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا تھا ۔ دوسری جانب بی اے پی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی بھی مرکزی کونسل سیشن میں موجود نہیں تھے ۔