حماس نے کہا ہے کہ غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں کے بعد 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے یرغمالیوں کو محفوظ کرنے کے لیے اسرائیلی فوج سے بم باری 24 گھنٹوں کے لیے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے مطالبہ کیا ہے اسرائیلی فضائی حملے شام 6 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے روکےجائیں۔
القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں حملے روکے تاکہ یرغمالیوں کو خطرے سے نکالا جائے۔
ادھر دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 140 مقامات کو نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینک غزہ شہر کی گنجان آبادی میں داخل ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری بمباری سے 40 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔