• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 20 لڑکیوں سے زیادتی کرنیوالا ہندو مذہب کا روحانی پیشوا گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں 20 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور 20کروڑ روپے کا غبن کرنے والے مذہبی رہنما سوامی چیتنیا نند سرسوتی کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 62سالہ سوامی جنہیں پارتھا سارتھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر انسٹی ٹیوٹ میں اسکالرشپ پر زیرِ تعلیم 17 سے زائد طالبات نے جنسی ہراسانی اور فحش گفتگو کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔طالبات کا کہنا تھا کہ وہ نازیبا پیغامات بھیجتے، غیر مناسب جسمانی رابطہ کرتے اور رات گئے اپنے کمرے میں بلاتے تھے۔پولیس کے مطابق وہ طالبات کی نقل و حرکت موبائل فون کے ذریعے بھی مانیٹر کرتے تھے۔
دنیا بھر سے سے مزید