• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس، تنظیمی امور پر غور

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ایگزیکٹوز کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کی صدارت میں ہوااجلاس میں ضلع کوئٹہ کی چار تحصیلوں صدر ، سٹی ،کچلاک اور سریاب میں جاری علاقائی کانفرنسز، تنظیمی سیاسی امور کو زیر غور لایا گیا اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام جاری علاقائی کانفرنس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ضلع کمیٹی کا اجلاس یکم اکتوبر کو شام چار بجے طلب کرنے کافیصلہ کیا گیاتحصیلوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے دیگر علاقائی یونٹس کی کانفرنسوں کا بروقت انعقاد کریں اجلاس میں کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کی شدید کمی ،رات سے صبح تک مسلسل گیس کی بندش، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ، ٹریفک کے ناقص نظام اور مختلف چوراہوں پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے غریب عوام کو مختلف حیلے وبہانوں سے چالان ،2ستمبر کے جلسہ عام پر حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 18سے زائد کارکنوں کی شہادت کی مذمت کی گئی 8ستمبر کے تاریخی پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال اور 11ستمبر کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت پرکارکنوں کو داد تحسین پیش کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید