• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شمولیت کے بغیر کوئٹہ کا روایتی حسن بحال نہیں کیا جا سکتا، مجیب قمبرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ عوامی شمولیت کے بغیر کوئٹہ کا روایتی حسن بحال نہیں کیا جا سکتا ،اس مقصد کے لئے آگاہی مہم کا انعقاد ضروری ہے تاکہ عوام میں صفائی اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔یہ بات انہون نے گزشتہ روز صفاء کوئٹہ کے دفتر کا دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پرانہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفاء کوئٹہ نے شہریوں کو صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے گھر گھر جاکر کچرا اٹھانے کی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جارہا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر نے اس اقدام کو شہری سہولت اور ماحول دوست شہر کی جانب مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اس وژن کی تکمیل ہیں ، جس کے تحت وہ چاہتے ہیں کہ کوئٹہ دوبارہ اپنی صفائی ، دلکشی اور خوبصورتی کے باعث لٹل پیرس کہلائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفاء کوئٹہ جیسے اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے صحت مند اور معیاری زندگی کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید