• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ، شام اور اردن میں تاریخی حجاز ریلوے منصوبے کو بحال کرینگے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترکیہ، شام اور اردن میں خلافت عثمانیہ کے دور کے منصوبے حجاز ریلوے کو بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر اوراگلو نے بتایا کہ منصوبے کی بحالی پر رواں مہینے کے آغاز میں اردن کے دارالحکومت عمان میں اتفاق ہوگیا تھا۔

ترک وزیر نے بتایا کہ تینوں ممالک میں اس منصوبے پر اتفاق رائے کی یاداشت پر دستخط کرچکے ہیں، اب اس حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کے مراحل، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ترکیہ نے ابتدائی طور پر شام میں 30 کلومیٹر کے تباہ شدہ سپر اسٹرکچر کی بحالی میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا اسی دوران اردن کی جانب سے شام میں ریلوے انجنوں کی دیکھ بحال و مرمت اور آپریشنز کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترک وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ بشار الاسد کی 13 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد ترکی اور اردن شام میں سڑکوں کو بحال کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جس پر اس سے قبل خانہ جنگی کی وجہ سے عمل درآمد ممکن نہیں تھا۔

حجاز ریلوے کے بحالی کیوں ضروری ہے؟َ

تاریخی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل یہ ریل منصوبہ استنبول سے مشرق وسطیٰ کے اہم حصوں سے ہوتا ہوا مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ پہنچنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

منصوبہ آج کے وقت میں ترکیہ، شام، اردن اور سعودی عرب کو آپس میں ملاسکتا ہے، اس کا کل فاصلہ 1 ہزار 750 کلومیٹر ہوگا، جس سے خطے کے اہم شہری مراکز آپس میں جڑ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید