امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے وائٹ ہاؤس سے اپنے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے روز جب وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے تو ان کے بیٹے ڈان جونیئر کی بیٹی اپنے برانڈ کی 130 ڈالرز کی سفید رنگ کی سوئٹ شرٹ پہنے ان کے ہمراہ کھڑی تھیں۔
اُنہوں نے میڈیا سے اپنی 18 سالہ پوتی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا، ’یہ کائی ہیں‘۔
جس کے بعد دونوں گولف کے شوقین دادا اور پوتی ایک ہیلی کاپٹر پر سوار کر رائیڈر کپ مقابلے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ کائی امریکی صدر کے پوتے پوتیوں میں سب سے بڑی ہیں جن کے اگلے سال میامی یونیورسٹی کی گولف ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے۔
کائی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنا برانڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے برانڈ کی سوئٹ شرٹس پہنے وائٹ ہاؤس میں بنائی گئی اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ کائی کے والدین کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اور اب ان کی والدہ مبینہ طور پر لیجنڈ گولفر ٹائیگر ووڈس کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے گزشتہ سال ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ایک مختصر تقریر بھی کی تھی۔