ہمارے محلے کی ٹیم ایک بار پھر میچ ہار گئی۔
اگلی صبح کپتان اور نائب کپتان حلوہ پوری کی دکان پر مل گئے۔
میں نے طنزاً کہا:’’اوہ، تو آپ صاحبان یہاں بیٹھے حلوہ پوری کھا رہے ہیں؟‘‘
کپتان نے کاندھے اچکائے:تو اور کہاں بیٹھ کر کھائیں؟
میں:کچھ اندازہ ہے کہ اس شکست کا محلے پر کتنا اثر پڑا ہے؟
کپتان: بڑے بڑے محلوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
میں، بھنا کر:ایک تو ہار گئے، اوپر سے زبان چلا رہے ہو۔
کپتان: ہار کر جیتنے والے ہی کو بازی گر کہتے ہیں۔
میں : بند کرو یہ ڈائیلاگ بازی۔ ویسے تمہارا وہ کوچ کہاں ہے؟
’آخری بار ڈائری لے کر اسٹیڈیم سے نکلا تھا…‘
نائب کپتان نے ڈکار لی:
’’اُس کے بعد کہیں دکھائی نہیں دیا۔‘‘