بیک سائیڈ روڈ پر آج دوپہر چاقو کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع 2 بج کر 25 منٹ پر ملی، جس کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق 2 بج کر 47 منٹ پر اسپنسر فیلڈ میں ایئر ایمبولینس بھی اتری، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
مقامی رہائشیوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ’’بہت زیادہ خوف و ہراس‘‘ پایا جاتا ہے۔