• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی بچپن سے بڑھاپے کی بیماری تک AI کے ذریعے ایک منٹ کی ویڈیو وائرل

کراچی (اسد ابن حسن) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی بچپن سے بڑھاپے کی بیماری تک AI کے ذریعے کمال ایک منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ٹک ٹاک پر ایک ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو جو پاکستان کے پہلے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے حوالے سے ہے بے انتہا وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کی تصویری کہانی 1936 سے شروع کی گئی ہے اور 2021 تک ان کے وصال سے متعلق ویڈیو گرافی ہے۔ 1936 میں عبدالقدیر پیدائش کے بعد اپنی ماں کی گود میں لیٹے نظر آرہے ہیں۔ 1937 سے 1950 تک ان کے بچپن اور لڑکپن کی منظر کشی کی گئی ہے۔ 1952 میں نوجوانی میں ہندوستان سے ہجرت اور کراچی کے ریلوے اسٹیشن پر دکھایا گیا ہے۔ 1956 میں کراچی یونیورسٹی کے داخلے کے وقت کی عمر اور چلتی پھرتی تصاویر۔ 1961 میں یورپ میں تعلیم کے وقت کی منظر کشی۔ 1972 میں پی ایچ ڈی کی کنویکیشن ڈگری کے وقت کی تصاویر۔ 1974 میں لورنکو آرگنائزیشن میں بطور سائنٹسٹ 1975 میں پاکستان واپسی 1976 میں کہوٹہ نیوکلیئر پروگرام کے سربراہی کے وقت کی ویڈیو۔ 1998 میں پاکستان کے پہلے ایٹمی دھماکے کی وقت کیسے نظر آتے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید