کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو بلوچستان اور کے پی کے کی صورت حال پر یکجا ہوکر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا،دونوں صوبوں میں معاملات کا سیاسی حل بھی تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خود کش بمباراور بلوچستان و کے پی میں بھارتی ایجنٹوں کی مدد سے پراکسی وار پر پاکستان کی سیکورٹی فورسز قابل تعریف ہے۔ پوری قو موجودہ حالات میں چوکنا رہنا پڑے گا، ملک میں یک جہتی کو فروغ دیا جائے۔