ٹوکیو(عرفان صدیقی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ دورۂ جاپان کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔ دورے کے دوران جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کئی متاثرین نے اپنے مسائل اور درخواستیں براہِ راست مریم نواز شریف کو پیش کی تھیں، جن پر انہوں نے وطن واپس جا کر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔اطلاعات کے مطابق پنجاب میں متعلقہ اداروں نے ان درخواستوں پر باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان درخواستوں میں بیشتر مسائل ایسے پاکستانی خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کے تھے جن کے گھروں اور جائیدادوں پر ناجائز قبضے ہو چکے تھے۔