• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کسٹمز ایجنٹس الائنس کی شاندار کامیابی ،کسٹمز ایجنٹس الائنس نے اپنی برتری ثابت کر دی۔ الائنس کے سربراہ آصف سخی نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل پوری کمیونٹی کے اعتماد اور اتحاد کی عکاس ہے۔ مخالف پینل کو بزنس مین گروپ (BMG) کے سربراہ جناب زبیر موتی والا اور موجودہ صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بلوانی سمیت پوری ٹیم کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور کئی رہنما انتخابی دن مخالف کیمپ میں موجود رہے۔ اس کے باوجود،کسٹمز ایجنٹس الائنس نے میدان مارا اور کمیونٹی کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔ج آصف سخی نے کہا کہ یہ کامیابی ہماری کمیونٹی کے ہر ووٹر، سپورٹر، دوست اور خیر خواہ کی مرہونِ منت ہے جن کی دعاؤں، تعاون اور محبت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ یہ جیت اصل میں ہماری کمیونٹی کی ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کسٹمز ایجنٹس الائنس آئندہ بھی دیانتداری، شفافیت اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھے گا تاکہ کاروباری طبقے کے مسائل حل ہوں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ دریں اثنا کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بزنس مین گروپ کے یحییٰ محمد صدر اور امیر منشا فنانس سیکرٹری منتخب ہو ئے جبکہ سیکریٹری جنرل اور بقیہ تمام عہدوںپر کسٹمز ایجنٹس الائنس کےامیدوار منتخب قرار پائے ، نو منتخب منیجنگ کمیٹی نے باضابطہ طور پر ایسوسی ایشن کا چارج سنبھال لیا ، منتخب ہونے والوں میں یحییٰ محمد صدر، طارق رشید خان - سینئر نائب صدر عبدالمجید نورانی - نائب صدر عمران اورنگزیب خان - نائب صدر محمد منصور بھگوانی - نائب صدر رانا زاہد فاروق - نائب صدر سید مظہر علی شاہ - نائب صدر زاہد شریف - نائب صدر شیخ وقاص انجم جنرل سیکرٹری دانش ریاض جوائنٹ سیکرٹری نور علی انفارمیشن سیکرٹری امیر منشا فنانس سیکرٹری عقیل احمد - ممبر مینیجنگ کمیٹی فہد اللہ خان ممبر منیجنگ کمیٹی فیضان احمد قریشی، ممبر منیجنگ کمیٹی فراز احمد تنولی ممبر مینیجنگ کمیٹی حافظ غضنفر حسین - ممبر مینیجنگ کمیٹی. مسٹر ہاشم رزاق - ممبر مینیجنگ کمیٹی افتخار احمد - ممبر مینیجنگ کمیٹی ملک بشیر الزماں خان - ممبر مینیجنگ کمیٹی محمد عامر فضلانی - ممبر مینیجنگ کمیٹی محمد عاطف حنیف - ممبر مینیجنگ کمیٹی محمد حماد حیدر - ممبر مینیجنگ کمیٹی محمد عمران - ممبر مینیجنگ کمیٹی محمد کاشف اسحاق ممبر مینیجنگ کمیٹی محمد ندیم اللہ - ممبر منیجنگ کمیٹی محمد توحید ملک - ممبر مینیجنگ کمیٹی مسٹر شیراز شوکت - ممبر مینیجنگ کمیٹی سید اطہر علی نقوی ممبر مینیجنگ کمیٹی زاہد اللہ - ممبر مینیجنگ کمیٹی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید