کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن پولیس نے مبینہ طور پر کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ٹائون تھانہ کی حدود میر عالم روڈ کے قریب 12 ستمبر کو 16سالہ عبالحمید نے مبینہ طور پر اپنے کرایہ دار کی 9سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔