• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروائیکل کینسر سے بچاؤ، کیماڑی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم بُری طرح ناکام

کراچی (بابر علی اعوان) ضلع کیماڑی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم ناقص انتظامات اور مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث بری طرح ناکام ہوگئی۔ صوبے بھر میں سب سے کم کوریج کی شرح بھی کیماڑی میں ریکارڈ کی گئی، جہاں ایک لاکھ 54 ہزار 632 بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر تھا مگر محض 22 ہزار 754 بچیوں کو ویکسین دی جا سکی جو کہ ہدف کا صرف 14.7 فیصد ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیماڑی ڈاکٹر ولی محمد راہموں سے مؤقف لینے کے لئے واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے اپنا معطلی کا سرکاری حکم نامہ شیئر کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق انہیں انسدادِ پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کے باعث آج (30 ستمبر 2025) کو معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کیماڑی میں مہم کے دوران ویکسین کی کولڈ چین مینیجمنٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث فیلڈ میں ویکسین کے معیار کو برقرار رکھنے میں سنگین مسائل سامنے آئے۔

ملک بھر سے سے مزید