• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 30 ستمبر، وطن عزیز کے دامن پر بدنما داغ ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ 30ستمبر1988ء کے شہداء کو سرخ سلام و زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 37 برس قبل ہونے والا قتل عام وطن عزیز کے دامن پر بدنما داغ ہے جب بانیان پاکستان اور اُن کی اولادوں پر حکومتی سرپرستی میں سفاک پیشہ ور تربیت یافتہ اور جديد اسلحے سے لیس قاتلوں کے ذریعے دن دہاڑے حملہ کروایا گیا جس کے نتیجے میں لگ بھگ تین سو نہتے نوجوان بُزرگ خواتین اور بچے لقمہ اجل بنے۔سفاک قاتلوں کا قانون کی گرفت سے بچ نکلنا اور آج بھی دندناتے ہوئے پھرنا نظامِ عدلیہ پر طمانچے کے مترادف ہے ستم ظریفی یہ کہ ورثاء آج بھی اِنصاف کے منتظر اور کُچھ تو دُنیا سے رُخصت ہو چُکے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید