کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ معصوم شہریوں کی جان لینے کی ایک مذموم حرکت ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ دہشت گردی ملک کے امن و استحکام پر حملہ ہے، اور اس کے خلاف پوری قوم کو متحد ہے، انہوں نے شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔