کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز VIII میں واقع بیوٹی سلون کےجنریٹر میں آگ لگنے کے باعث دھواں بھرنے سے بیوٹیشن سمیت 8خواتین بے ہوش ہوگئیں ،تفصیلات کے مطابق ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار ایونیو لین نمبر 3 میں واقع سلون میں پیر کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث سلون میں دھواں بھرگیا اور سلون میں موجود 8 خواتین بے ہوش ہوگئیں،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے،ایس ایچ او تھانہ ساحل خالد رفیق نے بتایا ہےکہ واقعہ جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا ،واقعے میں 5بیوٹیشنز اور 3 کسٹمرز خو اتین بے ہوش ہوئیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔