کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں افغان باشندے سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 780 گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان نء تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔سنگر چورنگی کراچی کے قریب افغان باشندے سمیت 2 ملزمان سے 1.020 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار ملزم سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔