• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فِن ٹیک عالمی اسٹارٹ اپ پروگرام کے لیے منتخب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فِن ٹیک عالمی اسٹارٹ اپ پروگرام کے لیے منتخب،اس پروگرام میں دنیا بھر کے آٹھ اسٹارٹ اپس کو منتخب کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستانی فن تک، ابھی، کو ماسٹر کارڈ اسٹارٹ آپ کے چھوٹے کاروبار کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ انتہائی مسابقتی پروگرام دنیا بھر میں چھوٹے کاروباروں کے لیے آسان، سمارٹ اور محفوظ ڈیجیٹل سہولیات کو وسعت دینے میں اسٹارٹ اپس کی مدد کرتا ہے۔ابھی کے چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ ترقی کرتی معیشتوں میں پرانے مالیاتی نظام اور قرض کی محدود رسائی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید